خاتون کے ایکسرے سے اس کے جسم میں بیٹریوں کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔فائل فوٹو
خاتون کے ایکسرے سے اس کے جسم میں بیٹریوں کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔فائل فوٹو

ڈاکٹروں نے خاتون کے پیٹ سے55 بیٹری سیل نکال دیے

ڈبلن:آئرلینڈ کے ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کرکے خاتون کے پیٹ سے 55  بیٹری سیل نکال دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ میں ڈاکٹروں نے حال ہی میں ایک 66 سالہ خاتون کے معدے اور پیٹ سے 50 سے زیادہ  بیٹری سیل نکالیں۔خاتون نے خود کو نقصان پہنچانے کے لیے جان بوجھ کر اتنی ساری بیٹریاں نگل لی تھیں۔

آئرش میڈیکل جرنل میں شائع رپورٹ کے مطابق خاتون کا علاج ڈبلن کے سینٹ ونسنٹ یونیورسٹی اسپتال میں ابتدائی طورپرتقریباً 55 بیٹریوں کو نگل جانے کے بعد کیا گیا ۔خاتون کے ایکسرے سے اس کے جسم میں بیٹریوں کے موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے خاتون کے جسم سے قدرتی طورپر بیٹری سیل نکلنے کا انتظار کیا۔ تاہم ایک ہفتے کی مدت میں خاتون 5 بیٹریاں قضائے حاجت کے دوران جسم سے نکالنے میں کامیاب رہی۔تاہم اگلے تین ہفتوں کے دوران لیے گئے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ زیادہ تر بیٹریاں اب بھی پیٹ میں ہی موجود ہیں جس کی وجہ سے خاتون کے پیٹ میں درد ہونے لگا۔

بعد ازاں ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے تقریباً 50  سے زائد بیٹریاں خاتون کے پیٹ سے نکالیں۔رپورٹس کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ کسی بھی انسان نے ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ بیٹریاں نگلی ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

یہ پیغام عمران خان اور پی ٹی آئی کیلیے ہے ۔فائل فوٹو

اسحاق ڈار کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست واپس

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔