ایک سےزائد جائیدادوں پر ڈیمڈ فارم 31دسمبر تک جمع کرانا لازم قرار

 اسلام آباد: رواں سال 2022 ایک سے زائد جائیدادیں رکھنے والے لوگوں پر عائد کردہ 31 دسمبر 2022تک ڈیمڈ ٹیکس فارم جمع کروانا لازمی قرار دیدیا گیا۔

وفاقی حکومت نے رواں سال 2022 کے انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ ایک سے زائد جائیدادیں رکھنے والے امیر لوگوں پر عائد کردہ ڈیمڈ ٹیکس کی وصولی کیلیے متعارف کروایا جانے والا فارم جمع کروانا لازمی قرار دیدیا ہے ٹیکس ائیر 2022 کیلیے پہلے سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے ٹیکس دہندگان کو بھی 31 دسمبر 2022تک ڈیمڈ ٹیکس فارم جمع کرانا ہوگا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے  جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیکس دہندگان کو ڈیمڈ فارم میں اپنی زرعی، صنعتی، رہائشی و کمرشل سمیت تمام اقسام کی غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی اور یہ بھی بتایا ہوگا کہ ڈیمڈ ٹیکس کے قابل اثاثوں کی مجموعی مالیت کیا ہے اور انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن سات ای کے تحت ڈیمڈ ٹیکس کیلئے کتنی ڈیمڈ آمدنی حاصل ہورہی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

ڈالر50پیسے مہنگا،سرمایہ کاروں کا اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ لگانے سے گریز

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 314روپے کی کمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔