پیسے لوٹنے والوں نے ٹریفک ہی جام کردیا ۔فائل فوٹو
پیسے لوٹنے والوں نے ٹریفک ہی جام کردیا ۔فائل فوٹو

بھارت،نامعلوم شخص نے نوٹوں کی بارش کردی

بنگلورو: بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک نامعلوم شخص نے نوٹوں کی بارش کردی۔

ایک فلائی اوور سے نامعلوم شخص نے اپنے تھیلے میں بھرے نوٹوں کو اچانک نیچے پھینکنا شروع کر دیا جس کے باعث فلائی اوورکے نیچے پیسے لوٹنے والوں کی بھیڑ لگ گئی ۔

نامعلوم شخص پیسے پھینکتا رہا اورلوگ  پیسے حاصل کرنے کیلیے ایک دوسرےکو دھکے دیتے رہے۔ پیسے لوٹنے والوں نے ٹریفک ہی جام کردیا ۔

یہ واقعہ بنگلورو کے کے آر مارکیٹ میں پیش آیا۔ اس موقع کو کسی راہگیر نے کیمرے کی آنکھ سے منظر محفوظ کر لیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ  پیسے لوٹنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔

دوسری جانب مقامی  پولیس کا کہنا ہے کہ ” اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں نہ ہی یہ معلوم ہو سکا ہے کہ اس  شخص نے ایسا کیوں کیا اس  فعل کے پیچھے کیا وجہ ہے”۔

یہ بھی دیکھیں

ہندو انتہا پسند گرو کا مسلمانوں پر عورتوں کو اغوا کرنے کا الزام

مسلمان پانچ وقت کی نماز پڑھ کر سمجھتے ہیں جو چاہیں کرتے پھریں چاہے ہو کسی ہندو عورت کا اغوا ہی کیوں نہ ہو، بابا رام دیو کی ہرزا سرائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔