نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کا بدترین دشمن ہے،عمران خان

لاہور(امت نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی کا بدترین مخالف قرار دیا ہے
اپنے بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لاہور نے کرپٹ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو مسترد کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی حکومت کی تبدیلی کے مرکزی منصوبہ ساز سابق آرمی چیف کے معاون کرداروں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ محسن نقوی کی تقرری غیرجانبدار نگرانوں کے تصور کی نفی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آج عدل، اقدار اور اخلاقیات کا مکمل طور پر مذاق اُڑایا جارہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وکی پیڈیا کا پاکستان میں بندش پربیان آگیا

یکم فروری کو پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ 48گھنٹوں کیلئے وکی پیڈیا کی سروس کو ڈی گریڈ کردیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔