ہنگامے روکنے، حساس عمارتوں، ریڈزون کی سیکیورٹی پرتعینات کیا جائے گا۔ فائل فوٹو
ہنگامے روکنے، حساس عمارتوں، ریڈزون کی سیکیورٹی پرتعینات کیا جائے گا۔ فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری

اسلام آباد(امت نیوز)اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی فہرستیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئیں، پاس ہونے والے امیدواروں میں 70اقلیتی امیدوار بھی شامل ہیں، منتخب ہونے والے امیدواروں کے میڈیکل ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے

اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں خالی سیٹوں پر بھرتی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا، تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی فہرستیں شائع کر دی گئیں جس کے بعد ان کے میڈیکل ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے ۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بھرتی کے تمام مراحل کو مکمل شفاف اور میرٹ پر پورا کیا ، تمام مراحل کی نگرانی خود انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کی جب کہ پولیس کے سینئر افسران پر مشتمل ٹیموں نے امتحانات اور انٹرویوز لئے ۔ میرٹ پر پاس ہونے والے امیدواروں میں 70اقلیتی امیدوار بھی شامل ہیں ۔امیدواروں میں 63اوپن میرٹ جبکہ کوٹہ سسٹم کے تحت اسلام آباد کے ڈومیسائل رکھنے والے 800امیدوار، سندھ رورل سے 84، سندھ اربن سے 60، کے پی کے 91، پنجاب سے 417،بلوچستان سے 45امیدوار،فاٹا سے 23،گلگت بلتستان سے 08اور آزاد کشمیر سے 16امیدوار میرٹ پر سلیکٹ ہوئے ۔

ان امیدواروں میں سے 109امیدوار 18سال کی عمر ، 203امیدوار 19سال ، 238امیدوار 20سال، 224امیدوار 21سال عمر، 253امیدوار 22سال عمر ، 262امیدوار 23سال عمر، 249امیدوار24سال عمر جبکہ 69امیدوار 25سال کی عمر کے سلیکٹ ہوئے ۔

امیدواروں میں 30بی ایس سی کوالیفائیڈ، 04بی بی اے آنرز، 31بی ایس آنرز، 58ڈی اے ی ہولڈرز، 01ایل ایل بی ، 725میٹرک،263ایف ایس سی ، 78گریجویٹ ، 399انٹرمیڈیٹ،16ماسٹرز اور 02ایم فلایم ایس کوالیفائیڈ سلیکٹ ہوئے ۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ بھرتی کا یہ مرحلہ انتہائی مشکل تھا جو کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ۔انہوں نے تمام مراحل میں سی پی او سیف سٹی، سی پی او لاءاینڈ آرڈر، سی پی او ہیڈکوارٹرز، ایس ایس پی سیف سٹی،ایس پی ہیڈ کوارٹرز اوردیگر ڈیوٹی دینے والے تمام افسران و جوانوں کو خراج تحسین کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بھرتی کا عمل تھا جس کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن اوراحکامات کے مطابق مکمل شفاف بنایا گیا تاکہ کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیسٹوں کا مرحلہ جاری ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ اس بھرتی سے اسلام آباد پولیس کو نفری کی کمی پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ آئی جی اسلام آباد نے بھرتی کے سلسلہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی طرف سے ہرطرح کی امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔