پشاور دھماکے کے حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

پشاور(اُمت نیوز) پشاوردھماکےکے حملہ آوار کی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور موٹرسائیکل چلاتے ہوئے 11 بجکر 49 منٹ پر جی ٹی روڈ سےداخل ہوتا ہے ۔

حملہ آور کو تمام راستے موٹرسائیکل کافی آہستہ چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق حملہ آور  موٹرسائیکل پر جی ٹی روڈ کے راستے سے چلتا ہواخیبر روڈ داخل ہوتا ہے،

خیبر روڈ سے پولیس لائن روڈ کی طرف بغیر چیکنگ کے با آسانی داخل ہوجاتا ہے۔

واضح رہے کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر الٹی سائیڈ سے مین پولیس لائن میں داخل ہوا تھا۔