تمباکو نوشی پھیپھڑوں کیلئے بہت خطرناک

رواں ماہ کے آخر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن (31 مئی) کو منایا جارہا ہے اور اس حوالے سے ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی گئی تاکہ لوگ اس عادت کو ترک کرنے کی ہمت کرسکیں۔ویڈیو میں صحت مند پھیپھڑوں اور سیگریٹ نوشی سے متاثرہ کینسر زدہ پھیپھڑوں کے فرق کو دکھایا گیا۔ دیکھا جاسکتا ہے کہ تمباکو نوشی سے متاثر اور اس عادت سے دور پھیپھڑوں میں پھولنے اور سکڑنے کا عمل کتنا مختلف ہے۔بظاہر کینسر زدہ پھیپھڑے لچک سے محروم لگتے ہیں مگر صحت مند پھیپھڑے آسانی سے ہوا بھرنے کا کام کرتے نظر آتے ہیں۔