سندھ میں نیب نے کرپشن کے کئی کیس بند کردئیے

نیب ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کوآپریٹیو اکرام دھاریجو اور وزیر ایکسائز گیان چند اسرانی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات اور مقدمہ ختم کردیا گیا ۔مکیش کمارچاؤلہ کے خلاف کیمروں کی خریداری میں کرپشن کا کیس بند ، صوبائی وزیر قانون ضیا لنجار کے خلاف اثاثہ جات بنانے کا کیس بھی فائلوں کی نذر ہوگیا۔ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے خلاف نیب کی تحقیقات مکمل نہ ہوسکیں ، میر منور تالپور اور اویس مظفر کے خلاف آمدن سے زائد جائیداد اور ناجائز اثاثہ جات کے کیسز بھی بند ہوگئے۔سابق وزیر تعلیم پیر مظہر کے خلاف بھی 13 ہزار غیر قانونی بھرتیوں کا کیس بند کردیا گیا، پیر مظہر پر 5 ارب روپے کی کرپشن کا بھی الزام تھا۔سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر پر 30 ارب کی کرپشن کا الزام تھا ،منظور قادر کے خلاف نیب ایک بھی ریفرنس دائر نہ کرسکا۔نیب کے ترجمان نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن کیسز پر تحقیقات کی گئیں ، ٹھوس شواہد نہ ملنے پر چند کیسز بند کیے گئے ۔