عمران خان اور نواز شریف کی پالیسیاں ایک جیسی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری

منڈی بہاؤالدین:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے منڈی بہاءالدین میں ممبر سازی کیمپ میں خطاب کرتےہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف خلائی مخلوق کی بات اس لیے کررہے ہیں کیوں کہ ان کی مدد نہیں ہورہی۔مسلم لیگ ن کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے زراعت کو تباہ کردیا ہے، کسانوں کو باردانہ نہیں مل رہا کسان جائیں تو جائیں کہاں، غریب مر رہے ہیں، یہ کس منہ سے خوشحالی کی بات کرتے ہیں۔ منڈی بہاءالدین میں ممبر سازی کیمپ میں خطاب کرتےہوئے بلاول بھٹو کا کہناتھاکہ عمران خان اور نواز شریف ایک جیسی سیاست کرتے ہیں، دونوں کی پالیسیاں ایک ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہےاور عوام کی طاقت پر بھروسہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میرا آپ سے نظریے کا رشتہ ہے، جو نظریہ ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا تھا وہی میرا نظریہ ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب کے کسانوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا، یقین ہے کہ آئندہ بھی یہاں کے عوام میرا ساتھ دیں گے۔