سرگودھا ، کتوں کے بھونکنے پر جھگڑا -فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

سرگودھا : سرگودھا میںزمیندار کے گھر کے سامنے سے گزرنے والی خواتین پر زمیندار کے کتوں نے بھونکنا شروع کیا جس پر زمیندار اور متاثرہ خواتین کے اہلخانہ میں تلخ کلامی ہوئی اوربات فائرنگ تک جا پہنچی ، زمیندار انورچیمہ اور اس کے ساتھی فیاض نے مبینہ طور پر خواتین کے اہل خانہ پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں 14 شمالی میں انورچیمہ نامی زمیندار نے اپنے گھر کی حفاظت کیلئے پالتو کتے رکھے ہوئے ہیں۔