کے پی اسمبلی میں قبائیلیوں کو حصہ نہیں ملا تو ذمہ داری صوبائی حکومت ہوگی۔اسفندیارولی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پی ٹی ایم کے ساتھ مذاکرات کیلئے بیٹھ جائے،پشتون تحفظ موومنٹ کے مطالبات جائز ہیں۔ انہوں نےکہاکہ ہماری ضرورت پڑی تو ہم پی ٹی ایم کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔باچا خان مرکز پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسفندیار ولی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں اس بار بھی قبائلی علاقوں کو حصہ نہ دیا گیا تو اس کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر ہو گی اس لیے فاٹا کو جلد از جلد خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔اسفندیار ولی نے کہا کہ فاٹا اور خیبر پختونخوا کے مابین غیر فطری لکیر موجود ہے جو پختونوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کر سکتی۔