احسن اقبال نے اپنے پر خود حملہ کرایا ہمیں اس حملے پر کوئی افسوس نہیں ہے،جمشید دستی

لیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ احسن اقبال نے اپنے پر خود حملہ کرایا ہمیں اس حملے پر کوئی افسوس نہیں ہے، موجودہ پارلیمانی نظام ملک اور قوم دشمن ہے ہم نے صوبہ کے لئے جب بل پیش کیا تو سب کو سانپ سونگھ گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف ٹولے نے اقتدار سنبھالتے ہی امریکہ اور اسرائیل کے سات نکاتی ایجنڈے کی تکمیل شروع کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب ملزم کے بیان ڈرامائی شکل دے کر سامنے لایاجارہا ہے۔