صاف پانی کرپشن کیس-نیب نے حمزہ شہباز کو طلب کرلیا

لاہور:صاف پانی کمپنی کرپشن کیس ، نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو طلب کرلیاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے کو 18 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے جبکہ نیب لاہور کی جانب سے ان کو نوٹس بھجوا دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں 4 جون کو طلب کیا تھا۔اوراس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب کی جانب سے سوالنامہ بھی بھجوادیا گیا ہے۔