بنوں: جنرل بس اسٹینڈ پر دھماکا۔ 1 جاں بحق۔ 13 زخمی

بنوں میں جنرل بس اسٹینڈ پر دھماکا ہواجس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئےجبکہ زخمی افراد میں 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ۔واقعےکی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امداد کارروائی کا آغاز کردیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو جی ایچ کیو اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا ہے۔