الیکشن میں کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا:طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائےداخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ الیکشن میں (ن) لیگ کو کامیابی سے کوئی بھی نہیں روک سکتا ہے۔ نواز شریف پراربوں روپے بھارت بھیجنے کا الزام چیئرمین نیب کی بہت بڑی غلطی ہی نہیں بلنڈر ہے۔معاملہ صرف میاں نواز شریف کا نہیں پاکستان کا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں طلال چوہدری نے میڈیا سےے گفتگو کرتےے ہوئے کہا کہ الیکشن میں (ن) لیگ کیوکامیابی سے کوئی بھی نہیں روک سکتا اور کسی مائی کے لعل میں ہمت نہیں کہ وہ ہمیں پنجاب اوروفاق میں حکومتیں بنانے سے روکے۔ انہوں نے کہا احتساب کے نام پر ہمیشہ جمہوریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا۔ میاں نوازشریف کےخلاف نیب کے نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پر اربوں ڈالر بھارت بھیجنے کا الزما غداری کا الزام ہے، چیئرمین نیب کے الزامات بہت بڑی غلطی ہی نہیں بلنڈر ہے۔ اگر یہ ان کی غلطی تھی تو معافی آجانی چاہیے تھی، اگر معافی نہیں آئی یا شرمندگی کا اظہار نہیں کیا ہے تو مطلب یہ غلطی نہیں پلان ہے۔ اب چیئرمین نیب نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں عزت رکھنی ہے یا عہدہ؟ اگر غلطی ہے تو فوراً معافی آجانی چاہئے۔