قومی اسمبلی اجلاس: زاہد حامد کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

اسلام آباد: سابق وزیر قانون زاہد حامد کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے زاہد حامدقومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اعلان کیا ہے کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔ زاہد حامد نے کہا کہ یہ میری آخری بجٹ تقریر ہے۔ میں تین بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوا ہوں لیکن اب فیصلہ کیا ہے کہ میرا بیٹا انتخابات لڑے گا۔ زاہد حامد نے کہا کہ انتخابی حلف نامے سے متعلق راجہ ظفر الحق رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ جمع کرادی گئی ہے، اس رپورٹ پر معزز جج نے اطمینان کا اظہار کیا جب کہ وزیراعظم نے بھی تصدیق کی کہ انتخابی ڈکلیریشن میں میرا کوئی کردار نہیں تھا۔