نیول چیف کا پاکستان ڈاک یارڈ کا دورہ

کراچی: چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاکستان ڈاک یارڈ میں مختلف تنصیبات کا دورہ کیا ۔ کراچی شپ یارڈ کے مختلف منصوبوں کی منظوری بھی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق نیول چیف کی زیر صدارت کراچی شپ یارڈ اینڈ انجنئرنگ ورکس کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر ریئر ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے شپ یارڈمیں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اور سب میرین کنسٹرکشن اور شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم پر تقریر دی۔