راؤ انوار کو آج بھی عدالت میں ہتھکڑی لگائے بغیر پیش کیا گیا

نقیب اللہ قتل کیس کی کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت میں بند کمرے میں سماعت جاری ہے۔نقیب اللہ قتل کیس کے مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان کوسخت سیکیورٹی میں عدالت پہنچایا گیا۔ملزم راؤ انوار کو آج بھی عدالت میں ہتھکڑی لگائے بغیر پیش کیا گیا۔ انسداددہشت گردی عدالت میں بند کمرے میںکیس کی سماعت جاری ہے۔