پیپلزپارٹی نے نگراں وزیر اعظم کے لیے دو نام پیش کردیئے

پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دو نام پیش کیے گئے ہیں جن میں سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف اور سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے پیپلز پارٹی کو حتمی نام چننے کا مزید وقت دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ مزید ناموں پر بھی غور کرلیں اور منگل کو حتمی ناموں سے آگاہ کردیں.