صحت کے شعبے میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سے پیچھے

طبی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ صحت کے شعبے میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سے پیچھے ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کی 154 پوزیشن ہے جبکہ بھارت کی 145 پوزیشن ہے۔
معروف برطانوی طبی جرنل دی لانسٹ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی اور معیار کے اعتبار سے 195 ممالک میں پاکستان کا نمبر 154واں ہے۔
رپورٹ کے مطابق علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی اور معیار کے اعتبار سے سب سے بہترین آئس لینڈ، ناروے، نیدر لینڈ، لیگسمبرگ، فن لینڈ اور آسٹریلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین 48 ویں، سری لنکا 71، بنگلہ دیش 133، بھوٹان 134، بھارت 145 اور نیپال 149 ویں نمبر پر ہے۔
فہرست میں بھارت پاکستان سے آگے ہے جس کی 145ویں پوزیشن ہے مگر بنگلادیش، بھوٹان اور سری لنکا اس فہرست میں پاکستان اور بھارت سے بہتر پوزیشن میں ہیں۔