لاہورکے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کیخلاف شہریو ں کا شدید احتجاج

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے خلاف شہریو ں کا شدید احتجاج ، ٹائر جلا کر کالج روڈ بلاک کردیا اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔نجی ٹی وی چینلز کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہورکے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے خلاف شہریو ں کا شدید احتجاج ، ٹائر جلا کر کالج روڈ بلاک کردیا اور طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔لاہور شہر کے مختلف علاقوں پی سی ایس آئی آر ، گرین ٹاؤن ، کالج روڈ ،اوقاف کالونی اور نواز موڑ کے علاوہ اطراف کے علاقوں میں گھنٹوں تک بجلی غائب رہی جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ، مشتعل شہریوں نے کالج روڈ پر شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بند کردی۔ اس موقع پر انتظامیہ اور واپڈا کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔