(ن) لیگ عام انتخابات کیلئے پہلے مرحلے میں امیدواروں کا اعلان آج کریگی

مسلم لیگ (ن) کی جانب سےعام انتخابات2018 کیلئے قومی و صوبائی اسمبلی کے لیے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان آج کیا جائےگا۔
امیدواروں کے نام کے ساتھ ان کے حلقہ انتخاب بھی جاری ہوگا جب کہ دوسرے مرحلے میں مزید امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 70 فیصد ٹکٹ پرانے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو دیے جائیں گے اور بعض پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات کی وجہ سے متبادل امیدوار رکھے جائیں گے جب کہ بعض حلقوں سے 3 سے 4 کورنگ امیدوار بھی ہوں گے۔