تحریک انصاف کے کارکنان کاآج بھی عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج

تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے عام انتخابات2018 کےلیے ٹکٹوں کی مبینہ غیرمنصفانہ تقسیم کےخلاف آج بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر شدید احتجاج کیاجا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارٹی ٹکٹوں سے محروم امیدواروں کے حامی کارکنوں کا بنی گالہ جانے والے مختلف راستوں پر احتجاج جاری ہے۔
پی پی 100 جڑانوالہ سے خان بہادر ڈوگر اور پی پی 3 سے اکبر خان تنولی کے حامیوں کی جانب سے بنی گالہ میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
جڑانوالہ سے آنے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے 2 حلقوں کے ٹکٹ دو بھائیوں کو دیے گئے ہیں جس سے ان کی حق تلفی ہوئی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 87 بنوں کے کارکنان کا بھی بنی گالہ میں احتجاج جاری ہے۔