بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو
بھارتی تردید اور جھوٹے بیانیوں کا واویلا کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوں گے۔فائل فوٹو

ایل اوسی پرفائرنگ،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنردفتر خارجہ طلب

اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چری کوٹ سیکٹر میں محمد شکیل نامی شہری شہید ہوگیا تھا۔
پاکستان نے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں شہری کی شہادت پر احتجاج کیا گیا ہے۔