امریکا میں بھاری بھرکم اشیا اچانک فضا میں اڑنےلگیں

اگرآپ اپنے ارد گرد بھاری بھرکم اشیا اچانک اڑتے ہوئے دیکھیں تو آپ کیا کیا حالت ہوگی ؟؟ ۔ پہلے تو آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا اورجب سب واضح ہوگا تو یقیناً آپ خوف زدہ ہوجائیں گے ۔

یہی حال امریکی ریاست کولوراڈو میں ہوا جب شہری اپنے ارد گرد بھاری بھرکم اشیا اڑتی ہوئی دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے اوراپنی جان بچانے کیلئے اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔

اصل واقعہ یہ تھا کہ ریاست کولوراڈو میں اچانک چلنے والی طوفانی ہواؤں نے شہریوں کواس وقت خوفزدہ کردیا جب آس پاس موجود بھاری بھرکم اشیا ہوا میں بلند ہونے لگیں ۔

یہ صورتحال دیکھر لوگ پناہ لینے کیلئے ادھرادھر بھاگتے ہوئے سائبان تلاش کرنے لگے ۔ اس موقع پر وہاں موجود بچے بری طرح خوفزدہ ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اورطوفانی ہوائیں رکنے کے بعد لوگوں نے اطمینان کا سانس لیا۔

https://www.facebook.com/100006189856102/videos/2151396425076665/