انسانوں کے بعد جانور بھی سیلفی لینے کے شوقین نکلے

نیویارک:ویسے تو سیلفی لینے کا شوق انسانوں میں پایا جاتاہے لیکن یہاں توڈولفن بھی سیلفی کی شوقین نکلیں، ڈولفن سیلفی لینے کیلئے خاتون سے آئی پیڈ چھین کر بھاگ نکلی ۔
یہ دلچسپ مناظر امریکی شہر آرلینڈو کے تھیم پارک میں دیکھے گئے جہاں ایک خاتون سیلفی لینے میں مصروف تھی کہ اچانک ایک شرارتی ڈولفن کو بھی خود سے سیلفی لینے کا شوق چڑھا اور اس نے خاتون کا آئی پیڈ چھین لیا۔
ڈولفن کے یوں آئی پیڈ چھیننے کے دلچسپ انداز پرجہاں خاتون ہکا بکا رہ گئی وہیں وہاں موجود دیگر افراد بھی حیران رہ گئے ۔