سابق وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کیخلاف پٹیشن سماعت کے لیے منظور

 

حیدرآباد:سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کیخلاف پٹیشن سماعت کے لیے منظورکر لی گئی ۔عدالت نے مرادعلی شاہ سمیت اوردیگرسے12 جولائی کوجواب طلب کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مرادعلی شاہ کیخلاف کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے پٹیشن دائرکی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مرادعلی شاہ کے پاس دبئی کااقامہ بھی ہے،اثاثے مکمل ظاہرنہیں کیے ہیں۔مرادعلی شاہ نے جھوٹ بولا،آئین کی دفعہ62،63 پرپورانہیں اترتے ہیں۔ان کے پاس 2002 سے 2013 تک دہری شہریت رہی ہے جبکہ انہوں نے اثاثے چھپائے اوردہری شہریت ختم ہونےکاثبوت نہیں دیا ہے۔