کراچی ۔ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم پر مبینہ ہوائی فائرنگ کے 2 مقدمات درج

کراچی:منظور کالونی میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم پرمبینہ ہوائی فائرنگ کےواقعے کے دو مقدمات بلوچ کالونی تھانے میں درج کئے گئے ہیں پہلا مقدمہ سرکار کی جبکہ دوسرا پی ٹی آئی کارکن محمد اویس کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے درج کرائی جانے والی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی منظور کالونی ایکسپریس وے کے قریب الیکشن مہم جاری تھی، موٹرسائیکل پر سواردو ملزمان قریب آئے اور اسلحہ لہرانے لگے، موٹر سائیکل سوار کے پہلے سے موجود دوساتھیوں نے ہم پر دو فائر کیے، الیکشن مہم میں شامل کارکنان نے فائرنگ کرنے والے شخص کو اسلحہ سمیت پکڑا، ملزم کے دیگر 3 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔
متن میں مزید کہا گیا ہے کہ 15 پر اطلاع دے کر ملزم کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے، ملزم سے بر آمد غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،ملزم کے دیگر 3ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جاری ہے۔