پاکستان سے محبت ہے۔ آنے کے لیے بے چین ہوں۔ سونم

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اور اسٹائل آئیکون سونم کپور دلوں کو چھو لینے والی اداکاری، منفرد انداز اور اسٹائل کے علاوہ اپنی صاف گوئی کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سونم نے کہا کہ وہ پاکستان سے محبت کرتی ہیں اور پاکستان آنے اور پاکستانیوں کے ساتھ ملنے کے لیے بے چین ہیں۔

مسلمانوں سے محبت کے حوالے سے سونم کا کہنا تھا کہ میں تمام مذاہب اور عقائد کے لوگوں سے پیار کرتی ہوں۔