حنا ربانی کھرکے جلسے میں گو کھر گوکےنعرے لگ گئے

 

گجرات : سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو اپنے بھائی رضا ربانی کیلئے کمپین کر نا مہنگی پڑ گئی ،عوام نے گو کھر گوکے نعرے لگا دیئے ۔

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے قصبہ گجرات میں جلسہ منعقد کیا جس میں گو کھر گو کے نعرے لگ گئے۔ جلسہ کے دوران سابق وزیر خارجہ کمپین کے لئے آئی تو عوام نے گو کھر کے نعرے لگانا شروع کردئیے۔ جلسہ گاہ میں موجود لوگوں نے ہاتھوں میں پینافلکس اٹھا رکھے تھے جس پر گو کھر گو کے نعرے درج تھے۔

جلسہ گاہ میں موجود حنا ربانی کے کارکنوں نے پلے کارڈ چھین کر پھاڑ دئیے اور نعرے لگانے والوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اپنے بھائی رضاربانی کیلئے کمپین چلا رہی ہے۔جو این اے 183سے پیپلز پارٹی کے امیداور ہیں۔