کراچی میں اے این پی کے امیدواروں کا اپنے حلقے کا دورہ

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 255 ارسلان خان اورحلقہ پی ایس 128 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی فضل قیوم خان نے مشترکہ طورپر اپنے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے ۔ اپنے دورے کے دونوں امیدواروں نے علاقے کے لوگوں سے ملاقات کی اور گھر گھرجاکر اے این پی کا انتخابی منشوربیان کیا ۔

اپنے دورے کے دوران ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ارسلان خان اورقضل قیوم خان نے کہا کہ تعلیم ، صحت اورکچی آبادیوں کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے ۔

انھوں نے بالخصوص علاقے کی پختون برادری سمیت اپنے حلقے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25 جولائی کولاٹین پرمہر لگا کرانھیں کامیاب کرائیں۔ اس موقع حلقے کے عوام نے انھیں اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔