کرپشن نہیں کی اس لئے آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں، مصطفیٰ کمال

کراچی:پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نےکہاہےکہ ہم نےکرپشن نہیں کی اس لیے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کررہے ہیں۔

یہ بات انہوں نے میرپورخاص میں سیٹیلائٹ ٹاؤن مکہ چوک پر انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی اور مزید کہا کہ ہم نےکراچی بنایا جبکہ الیکشن کے بعد پورا سندھ بنائیں گے۔

مصطفٰی کمال کا کہناتھا کہ 25جولائی کے بعد ہم نہ ریلی نکالیں گےنہ جلسےکریں گے،ہم یہ بھی نہیں کہیں گےکہ اختیارات نہیں ہیں تاہم ہمارے نمائندے رات جاگ کر آپ کی صبح بہتر کریں گے۔