حنیف عباسی کی دلائل کیلئے مزید مہلت کی درخواست مسترد

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی دلائل کے لئے مزید وقت دینے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔
ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ن لیگی رہنما نے عدالت سے مزید وقت مانگا تھا

سپریم کورٹ نے حنیف عباسی کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل خارج کی اور 21جولائی بروز ہفتہ کو کیس کا فیصلہ جاری کرنے کا حکم برقرار رکھا ہے

حنیف عباسی کے وکیل نے دلائل دئیے کہ روزانہ کی بنیاد پر شفاف ٹرائل ممکن نہیں ،مقدمہ ٹرائل کورٹ میں چلانے کا موقع دیا جائے ۔

جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کو کوئی کیسےڈکٹیٹ کرسکتاہےکہ اس کی مرضی کےمطابق دلائل دئیے جائیں،لاہورہائیکورٹ کافیصلہ توآپ کے موکل کی رضامندی سےجاری کیاگیاتھا۔