نوازشریف، مریم،کیپٹن صفدر کی سزا کیخلاف درخواست پر بینچ تشکیل

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی سزا کے خلاف درخواست پر بنچ تشکیل دے دیا۔
بینچ کے ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد شامل ہیں۔
نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل درخواست گزار اے کے ڈوگرنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب کا قانون اٹھارہویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تین بار وزیر اعظم رہنے والے میاں نواز شریف اور ان کے بیٹی داماد کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم ہو چکا ہے۔
اے کے ڈوگر نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا غیر قانونی ہے،عدالت اس سزا کو کالعدم قرار دے۔
عدالت کی جانب سے بنچ کی تشکیل کے بعد کیس کی سماعت بدھ 8 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔