دانیال عزیز کی سپریم کورٹ میں سزا کیخلاف نظر ثانی کی درخواست

اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے رہنمادانیال عزیز نے سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی سزا کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے ۔
دانیال عزیز نے سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔
سپریم کورٹ نے عدالت برخاستگی تک ن لیگی رہنما سزاسنائی تھی اور ان کو 5 سال کے لئے الیکشن لڑنے سے بھی نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔