بلوچستان میں مخلوط حکومت کیلئے جوڑتوڑمکمل

کوئٹہ: حکومت سازی کے معاملے میں بلوچستان بازی لے گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مخلوط حکومت کا فارمولا طے پاگیا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی، تحریک انصاف، اے این پی، بی این پی اور ایچ ڈی پی کے ارکان پر مشتمل پندرہ رکنی کابینہ حکومت چلائے گی۔ کابینہ میں بارہ وزیر اور تین مشیر شامل کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق بی اے پی کو پانچ اور تحریک انصاف کو دو وزارتیں دی جائیں گی، دیگر اتحادی جماعتوں کو ایک ایک وزارت ملے گی جبکہ تین مشیروں کا فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
مرکز میں بی اے پی کو ایک وزارت ملنے کا امکان ہے، ساتھ ہی تحریک انصاف بلوچستان میں بی اے پی کی حمایت کرے گی جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی مرکز میں تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔