پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق دریشک انتقال کرگئے

ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی طارق خان دریشک ملتان کے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں انتقال کرگئے۔
اطلاعات کے مطابق پی پی 296 ڈیرہ غازی خان سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے طارق خان دریشک کو جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ملتان کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 سے3 روز سے طارق دریشک کو گردن توڑ بخار ہوا تھا اور سٹی اسپتال کے ڈاکٹرز نے رات کو ان کی طبیعت میں بہتر لانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ان کی نماز جنازہ آج رات 8 بجے ان کے آبائی گاؤں آسنی میں ادا کی جائے گی۔