احمد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

لاہور: احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال سکینڈل میں ملوث احمد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کےخلاف آشیانہ اقبال سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت میں ملزم احد چیمہ سمیت دیگرملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں۔
عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور شاہد شفیق سمیت ملزمان کو 20 اگست کوپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرگواہان کوشہادتوں کےلئے طلب کرلیا۔