ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الاضحیٰ منارہی ہے

کراچی: شہر قائد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بوہری برادری آج عید الاضحٰی منارہی ہے۔
دنیا بھر کی طرح کراچی اور حیدر آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں آباد بوہری برادری آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عید الاضحیٰ منا رہی ہے۔
کراچی میں بوہری کمیونٹی کا نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، اس کے علاوہ پان منڈی، حیدری اور شبیر آباد میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے، جن میں اسلام کی سربلندی اور ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے تھے۔
نماز عید کے بعد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی اتباع کرتے ہوئے مویشیوں کی قربانی کی جارہی ہے۔