وفاق سے مستقل بنیادوں پر بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں، جام کمال

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ہم وفاق سے مستقل بنیادوں پر بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کسی ایک جماعت کا ایجنڈا نہیں، اس کے لئے تمام جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، ہم وفاق سے مستقل بنیادوں پر بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں، صوبے کے آئندہ گورنر کے حوالے سے عمران خان سے ملاقات کروں گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہناتھا کہ بی اے پی اور اتحادی جماعتیں متحد ہیں، کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے کوئی اختلافات نہیں، پہلے مرحلے میں 60 فیصد کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تمام اداروں کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔