خاتون اول بشریٰ بی بی کا عیدالاضحی پر پیغام

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے بھی عید الاضحیٰ پر پیغام جاری کردیا اور کہا ہے کہ عوام کیلئے عید کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں ، اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو کامیابی اورخوشحالی عطا فرمائے۔
بشریٰ بی بی کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ آئیں نئی قیادت کے ساتھ متحد ہو جائیں اور نئے پاکستان کے لیے پُر امید رہیں، اللہ تعالیٰ پاکستان کوکامیابیاں،خوشیاں اورخوشحالی عطافرمائے۔