پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کیلئے حمزہ شہباز کے کاغذات جمع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کے کاغذات جمع کرا دیے گئے۔
اپوزیشن لیڈر کے لیے حمزہ شہباز کے کاغذات سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔
خواجہ عمران نذیر کے مطابق حمزہ شہباز کے کاغذات پر 150 ارکان اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے بعد مسلم لیگ (ن) دوسری بڑی جماعت ہے۔