کراچی ،راولپنڈی اور ملتان کے کور کمانڈرز تبدیل

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پرتقرریاں اورتبادلے کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو انسپکٹر جنرل کمیونیکشنز اینڈ آئی ٹی اور لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر کو چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا مقرر کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو کور کمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کور کمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان مقرر کردیا گیا۔