پاک فوج کا طالبعلم احمد نواز کو خراج تحسین

پاک فوج نے شاندار تعلیمی کارکردگی پر طالب علم احمد نواز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
آرمی پبلک اسکول کے طالب علم احمد نواز نے بین الاقوامی جی سی ایس ای امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 ایزحاصل کئے ہیں ۔ تعلیمی میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر فوج کی طرف سے ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں انہیں سراہتے ہوئےکہا ہے کہ احمد نواز نے اپنے حوصلے، عزم اور تعلیم کی طاقت سے برائی کی قوتوں کو شکست دی، آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا، گڈ لک احمد نواز، آپ مستقبل میں بھی ایسی کامیابیاں سمیٹتے رہو۔
واضح رہے یہ وہ طالب علم احمد نواز ہے جو سانحہ آرمی پبلک اسکول میں زخمی ہوئے تھے جبکہ ان کا بھائی شہید ہوگیا تھا۔