گوجرانوالہ میں دیور اور بھابھی نےخود کشی کر لی

گجرانوالہ: صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ کے قریب دیور اور بھابھی نے مبینہ طور زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ببن سندھواں میں شازیہ نامی خاتون اور اس کے دیور ثاقب نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔
خودکشی کرنے والی شازیہ کی شادی 3ماہ قبل فیصل سے ہوئی تھی، شازیہ شوہر سے طلاق لے کر اس کے چھوٹے بھائی ثاقب سے شادی کرنا چاہتی تھی اسی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا تو شازیہ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔
شازیہ کی موت کا سن کر ثاقب نے بھی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کا کہناہے کہ مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ خودکشی کے واقعات ہی تھے یا ان دونوں کو قتل کیا گیا۔