قومی اسمبلی میں 24 ارکان کی تعلیم صرف میٹرک ہے،فافن

اسلام آباد: غیر سرکاری تنظیم (فافن) کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی میں 24 ارکان کی تعلیم صرف میٹرک پاس ہیں۔
قومی اسمبلی سے متعلق غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ فافن کے اعداد و شمار میں بتایاگیاہے کہ موجودہ قومی اسمبلی میں 24 ارکان کی تعلیم صرف میٹرک ہے۔
72 ارکان کی تعلیم ماسٹرز جبکہ 116 گریجویٹ ہیں۔39 ارکان کے پاس قانون کی ڈگریاں ہیں۔
واضح رہے کہ موجودہ اسمبلی میں گزشتہ اسمبلی کے 129 ارکان دوبارہ منتخب ہو کر آئے ہیں۔