سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر وکیل کی خودسوزی کی کوشش

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر خودسوزی کی کوشش کرنے والے وکیل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہرملتان سے تعلق رکھنے والے وکیل بلال نے خود پر پیٹرول چھڑک کر اچانک خودسوزی کی کوشش کی،جسے وہاں موجودپولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
وکیل کا کہناہےکہ میرٹ پرآنے کے باوجود اسے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا۔ انصاف کےلیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے، چیف جسٹس پاکستان اسے انصاف دلائیں۔
پولیس نےوکیل بلال کو تھانہ پرانی انار کلی منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے ایک خاتون 2کم سن بچوں سمیت جبکہ ایک نجی کمپنی کاملازم بھی خودسوزی کی کوشش کر چکے ہیں۔