بھکر ،پولیس اورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی،2دہشت گرد گرفتار

بھکرشہر میںپولیس اور شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے ایک قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بھکر کےعلاقے میں ایک قبرستان میں پولیس اور سی ٹی ڈی نےمشترکہ کارروائی کرکے دو دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمد شہزاد اکمل اور انس بن مالک سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔