وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےملاقات کی ہے ۔ملاقات میں ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
سرکاری ٹی وی کےمطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ نے عمران خان کو وزراتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملاقات میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں شخصیات نے ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیا۔
یادرہے کہ آرمی چیف فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہوئے تھے اور اب وطن واپس پہنچ کر وزیراعظم سے پہلی ملاقات کرنے پہنچے ہیں۔