’فضل الرحمٰن کو ہم نے ایلچی بنایا وہ امیدوار بن گئے‘ اعتزاز احسن

 

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو ہم نے ایلچی بنایا وہ خود امیدوار بن گئے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ ‘میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مولانا کی صدارتی امیدوار بننے کی چال ان کے سیاسی کیرئیر پر داغ ہے۔

انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن نے ہمیں کہا کہ صرف وہی نوازشریف کو راضی کرسکتے ہیں ،دوسری طرف ن لیگ سے کہا کہ وہ زرداری صاحب کو مناسکتے ہیں۔

اعتزازاحسن نے کہا کہ ہم نے مولانا کی باتوں پر یقین کیا اور انہیں ایلچی بنادیا لیکن وہ خود صدارتی امیدوار بن گئے ہیں۔